ترقیاتی منصوبوں بارے جائزہ اجلاس، واسا محرم الحرام کے پیش نظر جناح سینما تا گھنٹہ گھر کام یوم عاشور کے بعد شروع کرے، کمشنر

35

 

ملتان،30 جون (اے پی پی):کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے محرم الحرام جلوسوں کے روٹس کی انسپکشن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ واسا محرم الحرام کے پیش نظر جناح سینما تا گھنٹہ گھر کام یوم عاشور کے بعد شروع کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے واسا کے ترقیاتی منصوبوں بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ واسا جلوس روٹس پر گٹروں کے ڈھکن مرمت کرے اور کہا 10 محرم الحرام کے بعد مین سیور لائن ڈالنے کے کام کا آغاز کیا جائے۔

کمشنر نے واسا کو نواب پور روڈ کلئیر کروا کر جلوسوں کیلئے راہ ہموار کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ چونگی8تا9 فورس مین کو 45 دنوں میں مکمل کی جائے۔ شہریوں کی شکایات کے ازالے کیلئے واسا پوری استعداد کار سے کام کرے۔ ٹی بی ہسپتال روڈ پر سیورج لائن مکمل کرکے سڑک بحال کی جائے۔

ایم ڈی واسا قیصر رضا نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ خیام سینما تا گھنٹہ گھر 2000 آر ایف ٹی مین سیور لائن ڈالی جائے گی، نواب پور روڈ کی بوسیدہ سیورج لائن کی نقدرن بائی پاس تا چونگی 8 تک بحالی کا کام جاری ہے جبکہ14600 آر ایف ٹی سیور لائن ڈالی جاچکی ہے اور45 دنوں میں ڈی سلٹنگ مکمل کرلی جائے گی اور کہا کہ ٹی بی ہسپتال روڈ میں 4200 میں سے 3300 آر ایف ٹی سیور لائین ڈالی جاچکی ہے اور  60 روز میں سڑک کی بحالی کا کام مکمل کرلیا جائے گا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رانا اخلاق، ڈائریکٹر ورکس شہزاد منیر موجود تھے۔