ملتان،13جون(اے پی پی): جدید ٹیکنالوجی آلات کا استعمال کرتے ہوئے دنیاوی تعلیم حاصل کرنا سمارٹ لرننگ ہے،دنیا میں اب روایتی کلاس رومز کی جگہ سمارٹ کلاس رومز لے چکے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار کمشنر انجینئر عامر خٹک نے نشتر ہسپتال کے زیر تعمیر لیکچر ہال کمپلکس کا دورہ کرنے کے موقع پر کیا ۔کمشنر نے کہا 250 ملین روپے کی لاگت سے زیر تعمیر مصطفی کمال لیکچر کمپلکس جلد فنکشنل کریں۔
وی سی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف نے کہا کہ مصطفی کمال پاشا لیکچر تھیٹر کمپلکس میں جدید طرز پر 5 ہال تعمیر کئے جاچکے ہیں، لفٹ لگتے ہی عمارت فنکشنل کردی جائے گی اور کہا کہ جدید دور میں لیکچرز کی ویڈیو ریکارڈنگ آن لائن دستیاب ہوتی ہیں،جدید لیکچر تھیٹرز میں ایل ای بورڈ کا خصوصی فیچر رکھا گیا ہے۔