اسلام آباد، 02 جون (اے پی پی ): اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے جمعرات کو یہاں مشعال ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کے لئے جو ممکن ہوا یاسین ملک کیلئےکرے گی۔انہوں نے کہا کہ حریت رہنما یاسین ملک کی سزا پر ہر پاکستانی دُکھی ہے۔