ملتان،30 جون (اے پی پی):حکومت پنجاب کا ڈی ایچ کیو سول ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ،کمشنر انجینئر عامر خٹک نے ڈسٹرکٹ ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور کہا کہ سول ہسپتال کی اپ گریڈیشن ، آپریشن تھیٹر بلاک بنایا جائے گا اور ڈسٹرکٹ ہسپتال میں سی ٹی سکین، ایم آر آئی، میمو گرافی مشین انسٹال کی جائے گی ۔
کمشنر عامر خٹک نے شہباز شریف ہسپتال کی متاثرہ عمارت کے بحالی کام کا جائزہ لیا اور ہسپتال کے متاثرہ حصے کی جلد بحالی ، فنکشنل کرنے کا حکم بھی جاری کیا اور کہا حکومت پنجاب صحت کے شعبے میں ترجیحی بنیادوں پر فنڈز فراہم کررہی ہے ، شہریوں جو جدید سہولیات کی سہل فراہمی حکومت پنجاب کی ترجیح ہے ۔
کمشنرنے مریضوں کے لواحقین سے ملاقات میں دستیاب سہولیات بارے بات چیت کی۔
ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال راؤ امجد نے اپ گریڈیشن بارے تفصیلی بریفننگ دی۔