ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کو حوالات کی سیر کرائی جائے : ڈپٹی کمشنر ملتان

8

ملتان 03 جون (اے  پی پی ):ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے مجسٹریٹس کو ریٹس کنٹرول کرنے کا الٹی میٹم دے دیا اور کہا کہ ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کو حوالات کی سیر کرائی جائے اور کہا ناقص کارکردگی کے حامل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ضلع بدری کیلئے تیار رہیں طاہر وٹو کی صدارت میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس ہوا اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کی پرائس میکنزم پر بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا مکمل مینڈیٹ فراہم کیا ہے اور کہا آٹاچینی، دالیں چینی اور آٹے سمیت اشیاءخوردونوش کی قلت پر سخت ایکشن لیا جائے گا طاہر وٹو نے کہا کہ منصوعی مہنگائی کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور کہا فلور ملز اور ریٹیلرز کی سپلائی چین کی سخت مانیٹرنگ کی جائے گی۔