رحیم یار خان، 17 جون (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے جمعہ کو یہاں تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال صادق آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ہسپتال میں ڈاکٹرز و سٹاف کی حاضری چیک کی اور ہسپتال کے مختلف شعبوں کا تفصیلی معائنہ سمیت مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی فراہمی اور معیاری نظم و نسق یقینی بنایا جا ئے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات کی فراہمی کے لئے وسیع اقدامات کئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہیلتھ اتھارٹی کی ذمہ داران کوہدایت کی ہے کہ ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ڈاکٹرز و عملہ ہسپتالوں میں دستیاب ہونا چاہیے، گرمی کے باعث تمام وارڈز کے ائیر کنڈیشنڈز فنکشنل حالت میں ہونے چاہیے۔انہوں نے ہسپتالوں میں مریضوں کے ورثاء کے لئے صاف ستھری اور کشادہ آرام گاہیں بنانے کی ہدایت بھی کی۔