کوئٹہ،13جون(اے پی پی): وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ ریکوڈک کا تاریخی منصوبہ ہمارے دور حکومت میں ہوا۔ پراجیکٹ سے صوبے کو بنا کٹوتی 25 فیصد شئیر ملے گا اور ہم نے بلوچستان کے حقوق پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔ انہوں ان خیالات کا اظہار کوئٹہ میں بلدیاتی الیکشن میں منتخب کونسلرز کی بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا, وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ ہماری حکومت نے ریکوڈک معاہدہ کی رو سے بلوچستان میں 8 ملازمتوں کے مواقع پیدا ہونگے۔ ریکوڈک معاہدہ تاریخ کی سب سے بڑی انویسٹمنٹ ہے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ہر دو کلومیٹر پر قائم چیک پوسٹ ختم کردئے ہیں۔ انہوں کہا کہ ہم نےبلدیاتی الیکشن میں حکومتی مشینری کا کہیں بھی استمعال نہیں کیا اور صوبے کے 34اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا آزادانہ اور غیر جانبدارانہ انعقاد یقینی بنایا گیا حکومت بلدیاتی اداروں کو مالی اور انتظامی طور پر خودمختار بنائے گی اور آئندہ مالی سال کے بجٹ میں لوکل کونسلز کیلئے 10ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز جبکہ تنخواہوں اور غیر ترقیاتی مد میں ساڑھے6ارب روپے مختص کئے جائیں وزیراعلیٰ نے نو منتخب بلدیاتی نمائندے عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے میری نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں۔ تقریب سے وزیردفاعی پیداوار سردار اسرار ترین اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔