سکھر،02جون(اے پی پی): ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی سوشل ویلفیئر کمیٹی کے زیر اہتمام اور الشفاء آئی ٹرسٹ کے تعاون سے ڈسٹرکٹ بار کونسل میں ایک روزہ مفت آئی کیمپ کا انعقاد کیاگیا۔ کیمپ میں الشفاء آئی ٹرسٹ کے ماہر ڈاکٹرز یاسر جوکھیونے 550 سے زائد مریضوں کا مفت معائنہ کیا۔
کیمپ میں 35 سرجری کیسز ریفر کئے گئے جبکہ 300 سے زائد چشمے فراہم کئے گئے اور 400 سے زائد مریضوں کو مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔
کیمپ کی افتتاحی تقریب میں صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ظفر عیدن منگی، سیکریٹری ذوالفقار ملانو سمیت ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سکھر کی سوشل ویلفئیر کمیٹی کے چیئر مین سعید احمد قریشی، رخسانہ ابڑو و دیگر وکلاء رہنماء سمیت الشفاء آِئی ٹرسٹ کے جنرل مینجر انجینئرعاطف ریاض، مدثر جبکہ خصوصی طور پر سیشن ججز صاحبان نے شرکت کی۔