ملتان، 20جون(اے پی پی): کمشنر انجینئر عامر خٹک نے کہا شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی و نکاسی آب حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔
ان خیالات کا اظہار کمشنر نے ضلعی انتظامیہ، کارپوریشن، واسا محکمہ تعلیم کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں کمشنر نے محکموں کو واٹر فلٹریشن پلانٹس کو فنکشنل کرنے کا ٹاسک دیا اور کہا کہ سکول، کالجز، ہسپتالوں، دفاتر میں لگے واٹر فلٹریشن پلانٹس کے ذمہ دار خود متعلقہ محکمہ ہوگا۔
کمشنر عامر خٹک نے کہا شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی و نکاسی آب حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ، مخیر حضرات کے تعاون سے ناکارہ واٹر فلٹریشن پلانٹس فعال کریں اور تمام واٹر فلٹریشن پلانٹس پر تاریخ تبدیلی فلٹر درج کروائی جائے اور کہا کہ واٹر فلٹرز کی مقررہ وقت پر تبدیلی صاف پانی کی فراہمی کیلئے ناگزیر ہے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ واساکے زیرکنٹرول65 واٹر فلٹریشن پلانٹس ،تمام فعال ہیں ، کارپوریشن کے پاس84 واٹر فلٹریشن پلانٹس،55فعال، 29 نان فنکشنل ہیں اور یہی 29 نان فنکشنل واٹر فلٹریشن پلانٹس آب پاک اتھارٹی فعال کررہی ہیں اور بتایا گیا کہ 100 سکولوں کے باہر واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے گئے، تمام فعال ہیں اور سکولوں کےباہر لگے واٹر فلٹریشن پلانٹس سے رہائشیوں کو پانی فراہم کیا جارہا ہے ۔
اجلاس میں ڈویلپمنٹ، واسا، کارپوریشن،محکمہ تعلیم کے افسران بھی موجود تھے۔