عارف والا ؛ حُرمت رسول ﷺ کے سلسلہ میں ریلی نکالی گئی

28

 

عارف والا،08 جون  (اے پی پی ): حُرمت رسول ﷺ کے سلسلہ میں سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری شہزاد احمد گجر اور  پریس کلب نظریاتی گروپ کے آرگنائزر چوہدری محمد اقبال کی زیر قیادت ہوتہ سے  کینال ویو گارڈن تک  ریلی نکالی گئی۔ ریلی مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی بلدیہ چوک میں پہنچی،  ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں مذہبی پرچم.، فلکیسسز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پہ حضور اکرمﷺؐ کی عزت اور ناموس کے حق اور بھارتی بی جے پارٹی کی خاتون کے خلاف نعرے درج تھے۔

 ریلی کے شرکاء سے  خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ نبی ﷺ کی عزت ناموس دنیا کی ہر چیز سے اول ہے، آقا نامدارؐ کی عزت پہ   مسلم ممالک کا ہر بچہ بچہ کٹ مرنے کو تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ  انڈین پارٹی کے کم ظرف   لیڈروں کو سمجھ جانا چاہیے کہ مسلم دنیا انڈیا کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ  تمام امت مسلمہ کو چاہیے کے انڈین مصنوعات  کا بائیکاٹ کریں اور حکومت کو بھی اعلی سطح پہ احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے انڈیا سے سفارتی تعلقات ختم کرنے چاہیں۔