مظفرگڑھ پولیس نے درجنوں کی تعداد میں ڈکیتی شدہ موٹرسائیکل بازیاب کر کے مالکان کے سپرد کر دیں

20

مظفرگڑھ 20, جون(اے پی پی(مظفرگڑھ پولیس نے درجنوں کی تعداد میں ڈکیتی شدہ موٹرسائیکل بازیاب کر کے مالکان کے سپرد کر دیں۔

تھانہ سٹی مظفرگڑھ میں ایس پی انویسٹی گیشن ضیاء اللہ نے پریس کانفرنس میں مختلف تھانوں سے ڈکیتی ہونے والی 35 موٹرسائیکلیں ریکور کر کے اصل مالکان کے حوالے کیں۔ایس پی انویسٹی گیشن ضیاء اللہ نے موٹرسائیکلوں کی چابیاں مالکان کے حوالے کیں۔اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور مزید موٹر سائیکل ریکور کر کے مالکان کے حوالے کیے جائیں گے،انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل مالکان بھی اپنی موٹر سائیکلوں کو مناسب لاک لگوائیں اور پارکنگ ایریا میں کھڑی کریں۔