ملتان؛کمشنر انجینئر عامر خٹک کا فرٹیلائزرز نوٹیفائیڈ پوائنٹس، مارکیٹ کا دورہ

2

ملتان، 23 جون(اے پی پی پی):کمشنر انجینئر عامر خٹک نے شہر کے فرٹیلائزرز نوٹیفائیڈ پوائنٹس، مارکیٹ کا دورہ کیااور پرائس لسٹ ڈسپلے، آٹا چینی سپلائی چیک کی ، کھاد مارکیٹ، اسپیشل پوائنٹس پر کھاد کی طلب و رسد کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر کمشنر انجینئر عامر خٹک نے کہا کہ ڈویژن میں یوریا کھاد کی کوئی قلت نہیں ہے، شہریوں کو ارزاں نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ نوٹیفائیڈ دکانوں پر ہر ہرے تھیلے میں آٹا دستیاب ہے ، شہریوں کی آسانی کیلئے حکومت آٹے پر نمایاں سبسڈی دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے افسران محنت کریں۔

کمشنر نے شہریوں سے ملاقات بھی کی اور انکے مسائل بارے دریافت کیا۔انہوں نے کہا کہ فرد، گرداوری کے بغیر کھاد فراہم نہیں کی جائے گی، مڈل مین مافیا کی سرکوبی کیلئے فرد لازم کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نان ڈیکلیئرڈ، مارکیٹ میں قلت کا باعث بننے والے سٹاک پر کارروائی کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیلرز حضرات خوشحال کسان، خوشحال پاکستان کیلئے انتظامیہ سے تعاون کریں۔

 انجینئیر عامر خٹک نے پھل سبزی منڈی کا بھی دورہ کیا، نیلامی عمل کا جائزہ لیا اور  قیمتوں میں استحکام قائم رکھنے،  منافع خوری پر سخت کارروائی کی ہدایت کی۔

اس موقع پر انہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا  کہا سندھ سے پیاز آنے کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہو گا ، لوکل فصل تیار ہوتے ہی قیمت کم ہوجائے گی ۔