ملتان،30 جون(اے پی پی):ضلعی انتظامیہ کا بازاروں میں اوقات کار کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن،ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں جاری ہیں مقررہ وقت پر کاروبار بند نہ کرنے پر 10 دکانیں سیل،بھاری جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور متعدد ہوٹلوں اور ریسٹورنٹ مالکان کو بھی شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے تاجر برادری حکومت کا ساتھ دے، ضلع بھر میں اسسٹنٹ کمشنرز کو بازاروں کی مانیٹرنگ کا ٹاسک دیا گیا ہے اور کہا کہ تاجر برادری اور سٹیک ہولڈرز کے تعاون سے حکومتی اقدامات پر مکمل عملدرآمد کرائیں گے۔