ملتان، 17 جون (اے پی پی ):گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف مہم میں تیزی،ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے اچانک سبزی منڈی کا دورہ کیا ، کریانہ سٹورز کی انسپکشن کی اور ٹماٹر،پیاز اور آلو کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا ۔
ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا کہ منڈیوں سے مارکیٹ تک سستی سپلائی یقینی بنائی جائے گی جبکہ مڈل مین اور پھڑیے کا کردار ختم کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا رونا رو کر عوام کو لوٹنے والے کسی رعایت کے حقدار نہیں ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہر صورت سرکاری ریٹس لاگو کرنے کا حکم دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چند روز میں پرائس کنٹرول انسپکشن سکواڈ کا آغاز کررہے ہیں۔