ملتان؛ ڈپٹی کمشنر   کا شجاع آباد کا ہنگامی دورہ ، کھاد سمیت آٹے کے سیل پوائنٹس کا ریکارڈ و سپلائی چیک کی

8

شجاع آباد، 15 جون (اے پی پی ):  ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے  تحصیل شجاع آباد کا اچانک دورہ کیا اور  کھاد اور آٹے کے سیل پوائنٹس کا ریکارڈ و سپلائی چیک کی۔

 ڈپٹی کمشنر نے عوام کی سہولت کیلئے کھاد و آٹے کی سپلائی بڑھانے کی ہدایت کی اور کہا کہ  کھاد سنٹرز ہر پٹواری موقع پر لینڈ ریکارڈ چیکنگ کرکے کھاد جاری کرینگے۔

ڈپٹی کمشنر  نے کہا ضلع بھر میں کھاد کی کوئی قلت نہیں ہے ، سستے آٹے کے سیل پوائنٹس میں مزید اضافہ کیا جارہا ہے جبکہ  حکومتی اقدامات کے ثمرات ہر صورت عوام تک پہنچائیں گے۔انہوں نے کہا کہ شہر کے خارجی راستوں پر ناکے بھی چیک کئے گئے ہیں۔