ملتان،24 جون (اے پی پی): کمشنر انجینئر عامر خٹک نے اولڈ ایج ہوم عافیت سنٹر کا دورہ کیا۔اس موقع پر کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ عافیت سنٹر میں بے سہارا بزرگوں کو قیام و طعام کی مثالی سہولیات فراہم کی جارہیں ، اولڈ ایج ہوم کا مقصد بزرگ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اولڈ ایج ہوم آکر دلی سکون محسوس ہوا ہے۔
کمشنر عامر خٹک نے سی او ہیلتھ ، ایم ایس ڈی ایچ کیو کو اولڈ ایج ہوم دورہ کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ہر ہفتے ڈاکٹر اولڈ ایج ہوم میں مقیم بزرگ شہریوں کے علاج و معالجہ کیلئے مقرر کئیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اولڈ ایج ہوم میں مقیم بزرگ شہریوں کو تفریحی سہولیات فراہم کی جائیں۔
کمشنر عامر خٹک نے اولڈ ایج ہوم کو سولر پینل عطیہ کرنے کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ بزرگ شہریوں کی ورزش کیلئے مخصوص مشینیں بھی عطیہ کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ سینیئر سیڑیزن ہماری ذمہ داری، انکو ہر سہولت فراہم کی جائے۔