ملتان، یکم جون (اے پی پی ):حکومت پنجاب کی ہدایت پر مہنگائی کی روک تھام کے عملی اقدامات۔ضلعی انتظامیہ،تاجر برادری اور سیاسی قیادت سمیت سٹیک ہولڈرز کی مشترکہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ۔
ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو کی صدارت میں پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ 40 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو تھانہ کی سطح پر انسپکشن کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے ، گھی کی قیمتوں پر حکومت 30 روپے فی کلو سبسڈی دی گی ۔ انہوں نے کہا کہ آٹے کی فراہمی پر تعطل پر 8 فلور ملز سیل بھی کی گئی ہیں ، کھاد اور آٹے کی سملگنگ روکنے کیلئے سخت ناکہ بندی جاری ہے۔
طاہر وٹو نے کہا کہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں غیر معمولی ردوبدل پر کڑی نظر ہے ۔انہوں نے کہا کہ منڈیوں سے عام مارکیٹ تک سستی سپلائی یقینی بنائی جارہی ہے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رضوان نذیر اور کمیٹی اراکین شیخ طارق رشید،مجاہد علی شاہ شریک ہوئے۔