نارووال،02 جون ( اے پی پی): ڈپٹی کمشنر امتیازشاہد نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نےڈی ایچ کیو ہسپتال میں شعبہ ایمرجنسی اورشعبہ ڈائیلاسزکامعائنہ کیا۔انچارج شعبہ ڈائیلاسزطارق شاہین نے ڈپٹی کمشنرکوشعبہ ڈائیلاسز میں مریضوں کودی جانے والی سہولیات کے بارے تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ شعبہ ڈائیلاسزمیں12ڈائیلاسزآپریٹرزمشینیں 24گھنٹےکام کررہی ہیں اور اب تک تقریبا50ہزارسے ذائدمریضوں کےمفت ڈائیلاسزکیے جاچکے ہیں ، شہرکی مخیرشخصیات بھی اس حوالے سےاپنابھرپورکرداراداکررہی ہیں۔
ڈپٹی کمشنرنے اس موقع پر کہاکہ لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے،اس حوالے سے تمام وسائل بروئے کارلائےجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرحضرات مریضوں کے علاج معالجے پرپوری توجہ دیں،ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزہسپتال میں آنے والے امیراورغریب سب برابرہیں,ان کا علاج معالجہ بلاتفریق نیک نیتی کے ساتھ کیاجائے۔انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کوہدایت کی کہ وہ ڈیوٹی ایمانداری اور جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہو کر سرانجام دیں،ڈسٹرکٹ ہسپتال کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
ڈپٹی کمشنر نے اپنے دورہ کے دوران ہسپتال میں زیرعلاج مریضوں سے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں دی جانے والی سہولیات کے بارے استفسار کیا۔