نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کے خلاف علماء کونسل کے زیر اہتمام وہاڑی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

51

وہاڑی، 13 جون (اے پی پی):انڈیا کے حکمرانوں کی جانب سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کے خلاف علماء کونسل کے زیر اہتمام وہاڑی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت سرپرست اعلیٰ اہلسنت مفتی حیات قادری نے کی انہوں نے کہا کہ انڈیا کے غنڈوں کی جانب سے آقا کی شان میں گستاخی کسی صورت قبول نہیں ،اقوامِ متحدہ انڈیا کے حکمرانوں کو دہشت گرد قرار دے ۔

انہوں نے کہا کہ انڈیا کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے اور اس کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے جو ہمارے نبیؐ  کا احترام نہیں کرتا تو غیرت کا تقاضا ہے کہ ہم اس کی بنی ہوئی ہر چیز کو چھوڑ دیں اور کہا کہ ہمارے نبی ؐ کے خلاف جو زبان بولے گی اور جو ہاتھ اٹھے گا ہم اسے جڑ سے اکھاڑ دیں گے۔

 انڈیا میں پیارے نبی حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف جماعت اہلسنت کی جملہ تنظیموں مرکزی میلاد کمیٹی،المحمدی میلاد کمیٹی، اے ٹی آئی انجمن تاجران،جماعت اسلامی کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت مفتی حیات قاری یعقوب فریدی،رب نواز اویسی ، تاجر رہنما طاہر شریف گجر،محمودتابش نذر عباس قریشی نے کی،  ریلی مدینہ کالونی سے شروع ہوکر وہاڑی پریس کلب جاکر اختتام پذیر ہوئی۔

احتجاجی مظاہرین نے انڈیا کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔