اسلام آباد، 16 جون (اے پی پی ): وزیراعظم شہباز شریف سےوزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور انجنئیر امیر مقام نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی ہے ، ملاقات میں ملک کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا۔
انجنئیر امیر مقام نے وفاقی حکومت کی جانب سے خیبر پختونخواہ میں سستے آٹے کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کے اقدامات کو سراہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ سماجی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔
ملاقات میں سابق رکن قومی اسمبلی سردار یوسف بھی شریک تھے ۔