کوئٹہ،13جون (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے چینی کمپنی ایم سی سی ٹی کے صدر مسٹر ڈونگ گو فینگ کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں چئیرمین ایم آر ڈی ایل سیندک مسٹر ہی ژوپنگ،صوبائی وزیر زمرک خان اچکزئی اور رکن صوبائی اسمبلی مٹھا خان کاکڑ بھی ملاقات میں موجود تھے۔ملاقات میں سیندک منصوبے کی پیش رفت،توسیع اور توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چینی سرمایہ کار کمپنیوں کی جانب سے بلوچستان میں توانائی کے شعبہ میں مزید سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہارکیا۔چینی کمپنیاں بلوچستان میں متبادل توانائی کے محفوظ اور صاف ذرائع کو ترقی دینے کے منصوبے لائیں گی۔ صدر ایم سی سی ٹی۔وزیراعلیٰ کا چینی کمپنیوں کی جانب سے بلوچستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی پر خوشی کا اظہارکیا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے میں سرمایہ کاری کے مناسب ماحول کو یقینی بنا رہی ہے۔ہم سرمایہ کاروں کو تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے کی جامع پالیسی پر عمل پیرا ہیں انہوں نے کہا کہ سیندک پراجیکٹ معاہدہ کی توسیع اہم پیشرفت ہے سرمایہ کا رواں کا اعتماد بحال ہوگا۔سرمایہ کار کمپنیاں مقامی لوگوں کے اعتماد کے حصول کے لیےسی ایس آر کی مد میں سہولیات دیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ مائیننگ علاقے کی ترقی کے لئے سرمایہ کار کمپنیاں ترقیاتی فنڈز مختص کریں اور کہا کہبلوچستان کے نوجوانوں کو سکالر شپ اور ٹریننگ مواقع فراہم کیئے جائیں۔