وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس، وفاقی و صوبائی ترقیاتی منصوبوں اور قومی شاہراہوں کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا گیا

37

کوئٹہ، 28 جون (اے پی پی ): وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا ۔ایڈیشنل چیف سیکریٹری محکمہ داخلہ و قبائلی امور کی جانب سے کابینہ کو سیکیورٹی امور پر بریفنگ دی گئی۔

کابینہ اجلاس میں جاری وفاقی و صوبائی ترقیاتی منصوبوں اور قومی شاہراہوں کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ترقیاتی عمل کو بلارکاؤٹ جاری رکھنے  اور صوبے کی قومی شاہراہوں اور ترقیاتی منصوبوں کو فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی کیلئے  موثر اقدامات پر  اتفاق کیا گیا جبکہ اجلاس میں  محکمہ داخلہ کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں اور قومی شاہراہوں پر سیکیورٹی فورسز کی تعیناتی سمیت مختلف امور کی منظوری دی گئی۔