اسلام آباد،24جون (اے پی پی): وزیرِ اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر گوادر پہنچ گئے ہیں،قائم مقام گورنر بلوچستان جان محمد جمالی اور وزیرِ اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بازنجو نے صوبائی وزراء کے ہمراہ وزیرِ اعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔
وزیرِ اعظم گوادر بندرگاہ کے دورے کے بعد گوادر بزنس سینٹر میں مقامی ماہی گیروں سے ملاقات کریں گے۔تقریب میں وزیرِ اعظم 100 میگاواٹ ایران مکران ٹرانسمیشن لائن کا سنگِ بنیاد رکھیں گے اور گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور انڈس اسپتال کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخطی تقریب کی سرپرستی کریں گے۔ وزیرِ اعظم اس موقع پر خطاب بھی کریں گے۔
وفاقی وزراء، وزراءِ مملکت اور معاونینِ خصوصی کا وفد بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہے۔