اسلام آباد،17 جون(اے پی پی ): وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وزیرِ دفاعی پیداوار سردار اسرار ترین نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔ سردار اسرار ترین نے وزیرِ اعظم کو عوام دوست بجٹ دینے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔