وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے تحت عوام کو انکی دہلیز پر سروسز فراہمی مشن ہے، کمشنر انجینئر عامر خٹک  

6

ملتان، 02 جون (اے پی پی):کمشنر انجینئر عامر خٹک  نےکہا وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے تحت عوام کو انکی دہلیز پر سروسز فراہمی مشن ہے اور کہا عوامی خدمت ریونیو کچہری کو عوام میں بھرپور پزیرائی مل رہی ہے، عوامی پذیرائی پر کچہری دو روز لگائی جارہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیو عوامی خدمت کچہری کے موقع پر کیا۔کمشنر  عامر خٹک نے شہریوں کی درخواستوں کی شنوائی، حل کے احکامات دیئے اور کہا کورٹ کیسز، سول کیسز بارے شہریوں کی رہنمائی کی جارہی ہے، ہر ماہ کے آغاز میں ریونیو کچہری کا مقصد ایک چھت تلے شکایات کا ازالہ ہے اور کہا وزیراعلیٰ پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی وژن کے تحت کام کر رہے ہیں

ریونیو عوامی خدمت کچہری میں  کمشنر  سمیت تمام افسران نے شرکت کی۔