اسلام آباد، 16 جون (اے پی پی ): وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان میں اسی فیصد تیل کا استعمال بیس فیصد امراء طبقہ کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی نقصان برداشت کر لیں گے مگر پاکستان کا نقصان نہیں کریں گے ، ہمیں اپنی قومی عادتیں بدلتے ہوئے ملک کو بہتری کی طرف لے جانا ہوگا۔











