پاکستان نےایف اے ٹی ایف کے تمام 7 ایکشن پلانز کو وقت سے پہلے مکمل کیا؛ وزیر مملکت حناربانی کھر

36

اسلام آباد، 18 جون (اے پی پی ): وزیر مملکت برائے خارجہ امور حناربانی کھر نے کہا ہے کہ  پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے تمام 7 ایکشن پلانز کو وقت سے پہلے مکمل کر لیا ہے۔

ہفتہ کو یہاں  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حناربانی کھر کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کی جانب سے  تمام شرائط پوری کرنے کی کوششوں کو تسلیم  کیا اور سراہا ہے، فیٹف نے ٹیکنیکل ٹیم پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جو کسی بھی ملک کو گرے لسٹ سے نکالنے کے طریقہ کار کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکنیکل ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے فیٹف حکام سے رابطے میں ہیں ،‏امید ہے کہ اکتوبر تک گرے لسٹ سے نکل جائیں گے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں، مگر ریاست نے جو کام کیا وہ قابل تعریف ہے۔