پاکستان کی کامیابی کا راز یہی ہے کہ ملک کے عوام پاک فوج کا ساتھ دیں، میر جان محمد جمالی

3

پشین ، 23 جون ( اے پی پی ): قائم مقام  گورنر و اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد جمالی نے کہاہے کہ پاکستان کی کامیابی کا راز یہی ہے کہ ملک کے عوام پاک فوج کا ساتھ دیں افواج پاکستان بہت ہی منظم ادارہ ہے پاک فوج جے کوششوں سے ملک کو بحرانوں اور مشکلات سے نکالا جائے گا۔ ہم اکھٹے ہوکرملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں بحثیت وزیراعلی سابق صوبائی وزیر محمد سرور خان کاکڑ کے مطالبے پر پشین کے قبرستان کےلیے زمین دی تھی آج بھی قبرستان کےلیے سرکاری زمین دینے کا اعلان کرتا ہوں۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشین ویلفیئر کمپلیکس  کی افتتاح کے موقع پر منعقدہ پروکار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے مزید کہاکہ پشین ویلفیئر کمپلیکس پشین کی عوام کےلیے ایک تحفہ ہے جو کہ ایک سٹیٹ آف دی آرٹ پروجیکٹ ہے جس سے نہ صرف صوبائی حکومت بلکہ پنجاب حکومت نے بھی سراہا ہے  پشین عوام کو نہ صرف سہولیات مہیا ہونگی بلکہ روزگار کے مواقع بھی فراہم ہونگے  اس پروجیکٹ میں ایک معیاری بس اڈا 184 دکانیں 20 ورکشاپ ایک عدد ریسٹورنٹ ایک عدد پٹرول پمپ اور ایک عدد ہوٹل مسجد شامل ہے مال روڈ اور اس بس آڈے کے علاوہ پاکستان آرمی صوبائی حکومت کے اشتراک سے اور بھی منصوبے جلد شروع کرےگی جوکہ پشین کے عوام کے فلاح وبہبود کےلیے ایک کلیدی کردار ادا کرے گی تقریب سے بلوچستان اسمبلی حاجی آصغر ترین نے بھی خطاب کیا۔