پاکپتن،20جون (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکپتن نصیب اللہ خان کی سربراہی میں تھانہ احمد یار پولیس کی کاروائی،قتل ، اقدام قتل ، ڈکیتی اور راہزنی کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب 3 رکنی گینگ گرفتار۔
گرفتار گینگ دوران ڈکیتی قتل ، اقدام قتل اور ڈکیتی کے علاوہ دیگر سنگین مقدمات میں بھی ملوث تھا۔گرفتار گینگ پاکپتن کے علاوہ ساہیوال ، بہاولنگر ، وہاڑی ، اور دیگر اضلاع کی پولیس کو بھی مطلوب تھا۔
گرفتار گینگ سے مزید تفتیش جاری اہم انکشافات متوقع ہیں۔