پنجاب حکومت صوبہ بھر میں پائیدار تعمیرو ترقی ، عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کے لئے اقدامات کر رہی ہے؛ڈپٹی کمشنراوکاڑہ زاہد پرویز  

13

اوکاڑہ،01جون(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ نے کہا ہے کہ میرٹ اور شفافیت کو نصب العین بنا کر عوامی خدمت اور لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے کی جانے ولی کاوشیں انشاء اللہ ثمر آور ہونگی، سرکاری محکمے نہ صرف لوگوں کے لئے اپنے دروازے کھلے رکھیں بلکہ لوگوں کو ریلیف پہنچانے کے لئے ہر صورت موثر اقدامات کئے جائیں، سرکاری محکموں کی جوابداہی کا عمل انہیں متحرک اور فعال بنانے کے ساتھ ساتھ انکی کار کردگی کرنے میں بھی مثالی کردار ادا کرتا ہے۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریونیو عوامی خدمت کچہر ی کے موقع پر سائلین سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر  اسسٹنٹ کمشنر ملک راشد نعمت کھوکھر بھی موجو د تھے ۔ ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ نے کہا کہ سرکاری ادارے لوگوں کی سہولیات اور رہنمائی کا فریضہ سر انجام دینے کے لئے افسران تجاویزاعلی حکام تک پہنچائیں، زمینی حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے اقدامات کئے جائیں تاکہ اس کے نتائج مشکل میں بہتری لا سکیں۔

 انہوں نے کہا کہ پنجا ب حکومت صوبہ بھر میں پائیدارتعمیرو ترقی ، عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کے لئے اقدامات کر رہی ہے، شفافیت اور میرٹ کے کلچر کو فروغ کے لئے ہ میں تمام تر توانائیاں صرف کرنی ہیں۔

 اس موقع پر انہوں نے عوامی مسائل سنے اور ان کے حل کے موقع پر ہی احکامات جا ری کئے ۔