پنجاب حکومت نے متاثرہ خواجہ سرا کو بروقت طبی امداد فراہم کی ، واقعہ میں ملوث دونوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، صوبائی وزیر عطاء تارڑ

2

لاہور23 جون (اے.پی.پی): صوبائی وزیر عطاء تارڑ نے کہا کہ حکومت جاگ رہی ہے،کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں ہونے دیں گے۔پچھلے ساڑھے چار سال میں سیف سٹی کیمروں کی بروقت مرمت نہیں کروائی گئی ،سیف سٹی کے کیمروں سے مال روڈ خودکش حملہ آور کے ساتھیوں کو ٹریس کیا گیا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تیزاب گردی کا شکار خواجہ سر کے گھر سے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ سیف سٹی کے کیمروں کی مرمت کے سلسلے میں ہواوے کمپنی سے ملاقات کی جلد لاہور کی تمام شاہراہوں پر سیف سٹی کیمرے آپریشنل ہو جائیں گے کوشش ہے لاہور کے تمام اہم علاقوں میں سیف سٹی کیمروں کی تعداد کو بڑھایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے متاثرہ خواجہ سرا کو بروقت طبی امداد فراہم کی اور  واقعہ میں ملوث دونوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے بروقت گرفتاری پر پولیس کو داد دیتا ہوں ۔صوبائی وزیر نے متاثرہ خواجہ سرا کے لیے حکومت پنجاب کی جانب سے ایک لاکھ روپے مالی امداد  کی اور کہا کہ یہاں آنے کا مقصد سیاسیت نہیں انسانیت ہے واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف دہشت گردی کی عدالت میں ٹرائل کئے جائیں گے۔