پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا ہے؛ سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی

6

اسلام آباد،2جون  (اے پی پی):پاکستان  پیپلز پارٹی کے سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے ینٹ اجلاس  سے خطاب میں کہا ہے  کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا ہے، کبھی اداروں کے خلاف بات نہیں کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک مخالف باتیں کرنا سیاست نہیں ہے، عمران خان سابق وزیراعظم ہیں ان کے ایسے بیانات ملک کے لئے انتہائی خطرناک ہیں، سب کو اس کی مذمت کرنی چاہیے، عمران خان اپنے الفاظ واپس لیں، ملک ہے تو سیاست ہے۔

سینٹ اجلاس  سے  خطاب میں  سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے  وزیراعظم کی حیثیت سے اپنے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلہ پر اس وقت  جو ردعمل  دیا ، اس سے  بھی  ایوان کو آگاہ کیا۔