پی ایچ اے ملتان کا پبلیسٹی فیس کا ٹھیکہ 19کروڑ 78لاکھ میں نیلام ہونا ادارے کی تاریخ کی سب سے بڑی نیلامی ہے

54

ملتان،10جون(اے پی پی):پی ایچ اے ملتان کا پبلیسٹی فیس کا ٹھیکہ 19کروڑ 78لاکھ میں نیلام ہوا ہےپبلیسٹی فیس کا ٹھیکہ کامیابی کے ساتھ ہونا خوش آئند ہے یہ ادارے کی تاریخ کی سب سے بڑی نیلامی ہے۔گزشتہ سال ٹھیکہ 14کروڑ 80لاکھ میں نیلام ہوا تھا اس سال 19کروڑ 78لاکھ میں ٹھیکہ ہونا بڑا سنگ میل ہے۔نیلامی کی سرکاری بولی 13کروڑ 71لاکھ تھی نیلامی میں سات ٹھیکے داروں نے حصہ لیا۔  نیلامی سے ادارے کی آمدن میں اضافہ ہوگا اور ادارے کو استحکام حاصل ہوگا۔

ان خیالات کا اظہارڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا پبلیسٹی فیس 2022-23کی نیلامی کے موقع پر کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس چوہدری غلام نبی،ڈائریکٹر ہارٹیکلچر سعد قریشی،ڈپٹی ڈائریکٹر مارکیٹنگ حافظ اُسامہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر آفس کے نمائندے بھی موجود تھے۔

اُنھوں نے کہا کہ ادارے کے استحکام کے لیئے اقدامات کر رہے ہیں۔سیلف انکم میں اضافے سے ادارے کو فائدہ حاصل ہوگا۔آمدنی کے دیگر ذرائع بھی تلاش کر رہے ہیں۔ادارے کی تعمیر و ترقی کے لیئے کوشاں ہیں،ٹھیکے کو شفاف انداز سے مکمل کیا جو بڑی کامیابی ہے،ادارے کی بہتری کے لیئے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھیں گے،نیلامی ادارے کی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔

اُنھوں نے مزید کہا کہ پارکوں اور گرین بیلٹس مزید بہتری کی جانب گامزن ہیں ادارہ شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے لیئے ہنگامی اقدامات کرتا رہے گا۔