چنیوٹ؛آر پی او  بابرسرفراز کی وکلاء نمائندوں، نمبردارایسوسی ایشن، تاجر تنظیموں، ضلعی امن کمیٹی کے عہدیداروں سے  ملاقات

17

چنیوٹ،یکم جون (اے پی پی ): ریجنل پولیس آفیسر فیصل آبادبابرسرفرازالپا نے دورہ چنیوٹ کے دوران ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ کیپٹن(ر)محمد عامر خان نیازی کے ہمراہ وکلاء نمائندوں سے ملاقات  کی۔ ملاقات  میں ڈسٹرکٹ بار چنیوٹ،تحصیل بھوانہ،تحصیل لالیاں بار کے وکلاء نے شرکت کی۔

دوران ملاقات ضلع میں امن و امان کی صورتحال،دیگر مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔وکلاء نے اپنے مسائل،تجاویز سے آرپی او کو آگاہ کیا،آرپی او نے وکلاء کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔آرپی او نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کا قیام،لوگوں کی جان و مال کی حفاظت میری اولین ترجیح ہے۔ کمیونٹی پولیسنگ،پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری کیلئے تمام ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔

ریجنل پولیس آفیسر فیصل آبادبابرسرفرازالپا نے ضلع بھر سے نمبردارایسوسی ایشن کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی۔آرپی او نے نمبرداروں سے انکے علاقوں میں امن و امان کی صورتحال،دیگر مسائل کے حوالے سے استفسار کیا۔نمبرداروں نے امن و امان کے قیام میں پولیس کا بھرپور ساتھ دینے کا اعادہ کیا۔

ریجنل پولیس آفیسر فیصل آبادبابرسرفرازالپا نے تاجر تنظیموں کے عہدیداروں،نمائندوں سے ملاقات کی۔تاجر عہدیداروں نے چنیوٹ پولیس کے سمارٹ سٹی پراجیکٹ کو سراہا اور بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

آرپی او نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سمارٹ سٹی چنیوٹ پراجیکٹ کا قیام ضلع چنیوٹ میں امن و امان کے قیام،تاجروں کی املاک کی حفاظت میں معاون ثابت ہوگا۔تاجر عہدیداروں نے امن وامان کے قیام میں پولیس کا بھرپور ساتھ دینے کا اعادہ کیا۔

بعدازاں آر پی او نے ضلعی امن کمیٹی کے عہدیداروں،ممبران سے ملاقات کی۔آر پی او نے امن و امان کے قیام،مذہبی ہم آہنگی و رواداری کے فروغ میں امن کمیٹی کے کردار کو سراہااور آئندہ بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی تاکید کی۔