ملتان، 02جون (اے پی پی):بنیادی مراکز صحت و ہسپتالوں کو مثالی طب گاہیں بنانے کا عزم،ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو کی رات گئے مختلف مراکز صحت کی اچانک انسپکشن کی اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود بھی ہمراہ تھے اور ڈپٹی کمشنر نے عملے کی حاضری اور ادویات کا سٹاک بھی چیک کیا اور انہوں نے مخدوم رشید مرکز صحت میں ناقص سہولیات پر اظہار برہمی کا اظہار بھی کیا ۔
طاہر وٹو نے کہا کہ رورل مراکز صحت پر گائنی سمیت تمام سہولیات کی فراہمی مشن ہے ، ایمرجنسی ادویات اور عملے کی عدم موجودگی کسی صورت برداشت نہیں کرینگے اور کہا کہ تمام ہسپتالوں اور مراکز صحت کا خود معائنہ کرونگا۔
ڈپٹی کمشنر کا محکمہ صحت کو مراکز صحت پر سہولیات مزید بہتر بنانے کا الٹی میٹم بھی دیا۔