ڈپٹی کمشنر کی مراکز صحت پر طبی سہولیات کی اچانک انسپکشن

14

ملتان 29 جون (اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر رات گئے دیہی مرکز صحت کوٹلی نجابت اور مرکز صحت راجہ رام پہنچ گئےاور ڈپٹی کمشنر نے ادویات ،عملے اور طبی سہولیات کی فراہمی کا بھی جائزہ لیا اور طاہر وٹو نے دونوں مراکز صحت پر مریضوں سے ملاقات کی اور شکایات کا ازالہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب نے صحت کی بلامعاوضہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا  ہے اور انہوں نے کہا کہ ضلع کے مراکز صحت پر بنیادی طبی سہولیات اور پیرامیڈیکل سٹاف موجود ہے ۔