کمشنر ملتان، آر پی او محمد سلیم کی چیمبر آف کامرس وفد سے ملاقات

15

ملتان،10 جون(اے پی پی):کمشنر انجینئر عامر خٹک، آر پی او محمد سلیم کی چیمبر آف کامرس وفد سے ملاقات ہوئی۔ملاقات میں بجلی، پیٹرول بچت اور معاشی استحکام بارے بات چیت ہوئی اور مارکیٹوں کو ساڑھے آٹھ بجے بند کرنے بارے تجویز بھی زیر غور آئی ۔

 کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ نامساعد حالات میں مشکل فیصلے لینے پڑتے ہیں اور کہا تاجر برادری معاشی استحکام کیلئے کردار ادا کرے۔

 وفد نے کہا کہ تاجر برادری حکومت و انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور کہا وطن عزیز کی مضبوط معاشی حالت اور استحکام اہم ہے ۔

صدر چیمبر خواجہ محمد حسین، محمد سہیل طفیل، میاں راشد اقبال ،شیخ فیصل سعید، محمد شفیق پر مشتمل  وفد  سمیت  ویڈیو لنک پر ڈپٹی کمشنرز، ڈی پی اوز بھی  ملاقات میں موجود تھے۔