کمشنر انجینئر عامر خٹک کا فرٹیلائزرز سیل پوائنٹس کا دورہ، سٹاک چیک کی

38

ملتان،10جون(اے پی پی):کمشنر انجینئر عامر خٹک نےفرٹیلائزرز سیل پوائنٹس کا دورہ کیا اور سٹاک چیک کیا۔ کمشنر نے ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز کو کھاد سیل پوائنٹس مانیٹرنگ کا ٹاسک دے دیا اور کہا نان ڈکلیئرڈ سٹاک کیخلاف کریک ڈاؤن میں 2 لاکھ 67ہزار جرمانہ کیا گیا ہے اور 2 ایف آئی آر درج، 1 شخص گرفتار کیا گیا ۔

عامر خٹک نے کہا کہ ڈویژ ن کے 259 سیل پوائنٹس فعال، 1850 روپے سرکاری نرخ پر کھاد دستیاب ہے اور کہا ایک روز میں 50 کلو کے 41517 تھیلے فراہم کیے، 29997 فروخت ہوئے ، ڈویژن میں مختلف فرٹیلائزرز کمپنیوں کے 40 وئیر ہاوسز پر 50 کلو کے 466696 تھیلے دستیاب ہیں اور کہا ڈیوٹی سے غیر حاضر عملے کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے اور کہا ڈویژن میں ڈیوٹی سے غیر حاضر 16 افراد کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا گیا ہے، تمام نوٹیفائیڈ پوائنٹس پر کھاد کے سٹاک ،ریٹ لسٹوں کے پینا فلیکس لگوائے جائیں۔

 کمشنر عامر خٹک نے کہا کاشتکاروں کو کھاد فروخت کی رسید،ڈیلرز کیش میمو کے ریکارڈ کو بھی چیک کریں اور کہاڈیلرز کاشتکاروں کو یوریا کے ساتھ ڈی اے پی کھاد لینے پر مجبور نہیں کرسکتے۔

 کمشنر نے آٹا نوٹیفاییڈ پوانٹس کا دورہ کیا اور شہریوں سے بات چیت بھی کی۔