کمشنر ملتان نے عید الاضحی پر شہر کی صفائی بارے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو ٹاسک سونپ دیا

6

ملتان،29 جون )اے پی پی ): کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے عید الاضحی پر شہر کی صفائی بارے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو ٹاسک سونپ دیا۔انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں بھی خصوصی صفائی سکواڈ تشکیل دیا جائے۔شہریوں کی شکایت کے فوری ازالے کیلئے ریسپانس ٹائم کم کیا جائے،صفائی اور نکاسی آب شہر کا سب سے اہم مسئلہ ہے۔

ان خیالات  کا اظہار انہوں نے   بدھ  کو  یہاں  ایک اجلاس کی صدارت کرتے  ہوئے کیا۔کمشنر   انجینئر عامر خٹک نے کہا کہ عیدالالضحیٰ بارے قابل عمل پلان مرتب کیا جائے، جانوروں کی الائشوں کو ٹھکانے لگانے،شہر کی فوری صفائی کا پلان بنایا جائے،عید الضحی پر شہر میں صفائی کے اقدامات سے واضح فرق نظر آنا چاہیے۔انہوں نے کمپنی کو بھرپور استعداد کار سے کام کرنے  کی  بھی ہدایت کی ۔

اجلاس میں  ڈی سی ملتان طاہر وٹو نے کہا کہ عید پر انتظامیہ کے افسران بھی فیلڈ میں کمپنی کی کارکردگی کو مانیٹر کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کا پلان مرتب کر لیا گیا ہے،عید الضحیٰ پر جانوروں کی آلائشیں،کوڑا اٹھانے والی گاڑیوں کی برانڈنگ کی جائے گی۔قربانی سے پہلے علاقوں میں چونا،بعد میں فنائل کا چھڑکاو کیا جائے گا۔شہر میں عید بارے 15 فوری ریسپانس کیمپ لگائے جارہے ہیں۔

ڈی سی ملتان طاہر وٹو نے کہا کہ ہر یونین کونسل میں 2000 پلاسٹک بیگز تقسیم کئے جائیں گے۔تمام سینٹری ورکرز کو کھانا فیلڈ میں مہیا کیا جائے گا تاکہ صفائی میں تاخیر نہ ہو۔کمپنی کے2300 ورکرز ڈیوٹی پر مامور ہونگے،تھرڈ پارٹی کے ذریعے 491 ورکز بھرتی کئے جارہے ہیں۔شہری اپنی شکایت ٹول فری نمبر 1139 پر درج کروا سکتے ہیں جبکہ 03059215555 وٹس ایپ نمبر پر شکایات بھیج سکتے ہیں۔

 اجلاس میں کمپنی سیکرٹری کبیر خان، مینجر آپریشنز انوارالحق،متعلقہ افسران شریک تھے۔