کھاد اور آٹے کی سمگلنگ روکنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے سخت اقدامات، شہر کے خارجی راستوں پر ناکوں کا سلسلہ جاری

5

ملتان،14جون(اے پی پی):کھاد اور آٹے کی سمگلنگ روکنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے سخت اقدامات،ڈپٹی کمشنر

کی ہدایت پر شہر کے خارجی راستوں پر ناکوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو  نے رات گئے ہیڈ محمد والا ناکہ کی اچانک انسپکشن کی اور ناکے پر محکمہ زراعت اور فوڈ اہلکاروں کی حاضری چیک کی ۔

ڈپٹی کمشنر نے رورل ہیلتھ سنٹر قادرپورراں کا بھی دورہ کیا اور  ادویات کا سٹاک اور طبی سہولیات کا جائزہ بھی لیا اور انہوں نے آر ایچ سی میں صفائی صورتحال بہتر بنانے کی ہدایات جاری کی اور کہا کہ ضلعی محکموں کی کارکردگی بہتر کرنے کیلئے انسپکشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔