ہرنائی؛ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

38

ہرنائی، 29جون(اے پی پی):یو این ایف پی اے(UNFPA) اور پی پی ایچ آئی کی جانب سے ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ارباب کانسی کی زیر صدرات سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار میں انڈس ہسپتال کے کوارڈینیٹر شاہ میر بلوچ، پیرامیڈیکل سٹاف فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری حاجی مسعود، بینادی مراکز صحت کے انچارجز سمیت ایل ایچ ویز، فیمیل سٹاف نے شرکت کی۔

 سیمینار سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ارباب کانسی ، پروجیکٹ کواڈینیٹر ہارون کانسی،ڈی ایس ایم داؤد کاکڑ ، میڈیم شمیلہ ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماں اور بچے کی صحت کو یقینی بنائے بغیر معاشرے کا قیام ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہرنائی کے چار بنیادی مراکز صحت میں UNFPA کے تعاون سے ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے پروگرام کا آغاز کردیا گیا ہے، جس میں خواتین فیمیل سائیکالوجسٹ کیساتھ فیمیل سٹاف تعینات کردی گئی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ خواتین سوشل مبلائزر  خواتین کو ماں اور بچے کی صحت، بچوں کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے ہدایات فراہم کر رہی ہیں۔