اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر، ایف سی کو آلات کیلئے 667 ملین روپے منظور کئے ہیں؛ وزیرِداخلہ رانا ثناء اللہ

4

اسلام آباد، 07 جولائی (اے پی پی ): وزیرِداخلہ رانا ثناء اللہ نے جمعرات کو یہاں اسلام آباد گرین لائن، بلیو لائن میٹرو بس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا  ہے کہ  اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کرنے اور ایف سی کو آلات فراہم کرنے کیلئے 667 ملین روپے منظور کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے دباؤ کا شکار ہزاروں افراد کیلئےگرین لائن، بلیو لائن سروس اہم ہے۔