اوکاڑہ؛ ہائی وے پر اوور لوڈنگ/اوور چارجنگ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف مہم کا آغاز کر دیا گیا

5

اوکاڑہ،7جولائی(اے پی پی): ہائی وے پر اوور لوڈنگ/اوور چارجنگ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق خصوصی مہم کاآغاز  آئی جی موٹرویز خالد محمود کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔  ڈی آئی جی این فائیو سینٹرل زون کا کہنا ہے کہ عید کے دنوں میں پردیسی گھروں کو لوٹتے ہیں ان کو ریلیف دینے کے لیے خصوصی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنا قابل گرفت جرم ہے اور ایسی بس کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے جبکہ مسافروں کی اوور لوڈنگ کرنے پر بھی ایکشن لیا جائے گا، ٹرانسپورٹرز ٹریفک قوانین کی پابندی کریں،زائد کرایہ وصول کرنے والی کمپنیوں کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ ہائی وے پر اوور چارجنگ یا اوور لوڈنگ کی شکایت کے لیے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے،خصوصی مہم کا مقصد مسافروں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔