اوکاڑہ شہر اور گردونواح میں تیز آندھی کے ساتھ مون سون کی موسلا دھار بارش سےنشیبی علاقے زیر آب آگئے

1

 

اوکاڑہ،6جولائی (اے پی پی): اوکاڑ شہر اورگردو نواح میں مون سون کی موسلا دھار بارش سےنشیبی علاقے زیر آب آگئے ,بارش سے پہلے تیز آندھی کی وجہ سے موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ شہر اور ملحقہ آبادیوں اور نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہونے سے لوگوں کو آمدورفت میں دشواری پیش آنے لگی جبکہ دونوں ریلوے انڈر پا س اورایم اے جناح روڈ، صمد پورہ، سیٹھ کالونی،شورہ کوٹھی سمیت متعدد علاقوں میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا جس سے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔