ایک ماہ کے لئے اسلام آباد گرین لائن، بلیو لائن میں سفر مُفت ہوگا؛ وزیر اعظم شہباز شریف

23

اسلام آباد،07 جولائی(اے پی پی ): وزیر اعظم شہباز شریف نے جمعرات کو یہاں اسلام آباد گرین لائن، بلیو لائن میٹرو بس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ماہ کے لئے گرین لائن، بلیو لائن میں سفر  مُفت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے دور میں عام آدمی کے لئے سفری سہولتوں کی فراہمی  اہم قدم ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا  کہ شمسی توانائی کے ذریعے پورے ملک میں سستی بجلی کا جال بچھائیں گے۔