بجٹ میں کاشتکاروں کو جو ریلیف دیا ہے وہ پہلے کبھی نہیں ملا، طارق بشیر چیمہ

3

اسلام آباد، 05 جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر غذائی تحفظ طارق بشیر چیمہ نے منگل کو یہاں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں کاشتکاروں کو جو ریلیف دیا ہے وہ پہلے کبھی نہیں ملا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گندم کی کاشت سے پہلے قیمت کا تعین کریں گے تا کہ کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی ہو۔