جدید انٹیلیجنس ٹرانسپورٹ سسٹم کی مدد سے زیادہ سے زیادہ پبلک سیفٹی کو یقینی بنایا جائے، ڈی آئی جی شاہد جاوید

4

ملتان، 07 جولائی)اے پی پی): ڈی آئی جی شاہد جاوید نے کہا جدید انٹیلیجنس ٹرانسپورٹ سسٹم کی مدد سے زیادہ سے زیادہ پبلک سیفٹی کو یقینی بنایا جائے۔

یہ بات انہوں نےزونل کمانڈر موٹروے سنٹرل 2 زون کا چارج سنبھالنے کے بعد  جدید ٹریفک آپریشن سنٹر اور سیکٹر1-آفس کے دورے کے موقع پر کی۔

انہوں نے  کہا کہموٹرویز اور ہائی ویز پر سفر کو محفوظ بنانا موٹروے پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس خالد محمود کی ہدایات پر زونل کمانڈر ڈی آئی جی موٹروے سنٹرل 2 زون شاہد جاوید نے زون کا چارج سنبھالتے ہی جدید ٹریفک آپریشن سنٹر کا دورہ کیا۔زونل کمانڈر کو جدید انٹیلیجنس ٹرانسپورٹ سسٹم بارے بریفنگ دی گئی جس میں اسکی افادیت اور نئی ایپلیکیشن بارے بتایا گیا۔

 ڈی آئی جی موٹروے سنٹرل 2 زون شاہد جاوید نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جدید انٹیلیجنس ٹرانسپورٹ سسٹم کی مدد سے موٹروے پر تمام قسم کی وائلیشن کو باآسانی چیک کیا جا سکتا ہے۔اور اس سسٹم کی مدد سے زیادہ سے زیادہ پبلک سیفٹی کو یقینی بنایا جائے اورنومور مہم جاری رکھی جائے کیونکہ موٹرویز اور ہائی ویز پر سفر کو محفوظ بنانا موٹروے پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ اس موقع پر سیکٹر کمانڈر رانا محمد اسماعیل اور ڈی ایس پی بیٹ 23  مسرور علی بھی موجود تھے ۔ بعد ازاں سیکٹر آفس کا دورہ کیا جہاں زونل کمانڈر موٹروے سنٹرل 2 زون  ڈی آئی جی شاہد جاوید نے پودا لگایا اور دعا کی جس کے بعد سیکٹر کمانڈر رانا محمد اسماعیل نے سیکٹر- 1 بارے بریفنگ بھی دی۔