رینالہ خورد:ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ زاہد پرویزوڑائچ کے زیر صدارت انسدادڈینگی کے احتیاط کےلیے اجلاس متعلقہ محکموں کے افسران کی شرکت

12

رینالہ خورد7،جولائی(اےپی پی) :ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑاءچ نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی کے لئے احتیاط ،ذمہ دارانہ رویہ اور سرکاری محکموں کی کاوشیں نتیجہ خیز ہو رہی ہیں اورلوگوں کو بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ترغیب دینا ہے انسداد ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہ کیا جائے ان کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں اور انہیں جرمانہ کیا جائے جو دکاندار اور کاروباری مارکیٹیں انسدا دڈینگی ایس ا وپیز پر عمل در آمد نہ کریں ان دکانوں کو سیل کر دیا جائے تمام متعلقہ سرکاری افسران فیلڈ میں انسداد ڈینگی کے لئے طے شدہ طریقہ کار کو اپناتے ہوئے لگاتار کوششیں جاری رکھیں۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں تمام سرکاری محکموں کے سربراہان نے شرکت کی ۔