عیدالاضحیٰ اور محرم الحرام پر مثالی امن و امان کیلئے انتظامی و مذہبی قیادت پر عزم

2

ملتان 06، جولائی(اے پی پی ): ضلعی امن کمیٹی کا شرپسندی اور مذہبی منافرت کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے پر اتفاق کیا ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو کی صدارت میں ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس ہوا سی پی او خرم شہزاد حیدر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رضوان نذیر بھی شریک ہوئے مذہبی رہنماء علی رضا گیلانی،فاروق خان سعیدی ،مزین چاون بھی شریک ہوئے ۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر بھرپور سیکورٹی انتظامات کئے جائیں گے اور کہا نماز عید کے خطبات میں امن اور برداشت کا درس دیا جائے طاہر وٹو نے کہا کہ علماء کرام کا قیام امن کیلئے بنیادی کردار ہے اور کہا عیدالاضحیٰ پر صفائی کے بھرپور اقدامات کئے جائیں گے سی پی او خرم شہزاد حیدر نے کہا عید الاضحیٰ اور محرم الحرام پر پولیس مکمل مستعد ہے اور کہا کہ کسی بھی شرپسندی سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا علماء کرام نے قیام امن کیلئے مخلتف تجاویز بھی پیش کیں۔