ملتان؛ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری ، 100 لیٹر حشرات زدہ محلول، 110 لیٹر ملاوٹی دودھ تلف

2

ملتان، 6 جولائی (اے  پی پی ):خوراک میں ملاوٹ کرنے والے عناصر کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز مبشر رحمان کی زیرنگرانی پاپڑ فیکٹریز، بیکریز اور ملک شاپس کی چیکنگ، 100 لیٹر حشرات زدہ محلول، 110 لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کردیا گیا ہے ۔

 پاپڑ کی تیاری میں ممنوعہ اجزاء سے تیار محلول استعمال کرنے پر شجاع آباد روڈ ملتان میں واقع پاپڑ فیکٹری کو 40 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔ محلول میں ردہ حشرات، صاف پانی کیلئے فلٹر نہ ہونے، مشینری کی صفائی نہ ہونے پر جرمانہ کیا گیا۔ صفائی کے ناقص انتظامات، خام مٹیریل میں مردہ حشرات پائے جانے پر بیکری کو 40 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا۔

 اسی طرح ملتان میں دودھ میں ملاوٹ کرنے پر 2 ملک شاپس کو 20، 20 ہزار روپے کے جرمانے کردیے۔ ٹیسٹ کے دوران دودھ میں پانی اور ڈیٹرجنٹس کی ملاوٹ پائی گئی۔ گلشن مارکیٹ، الفلاح مارکیٹ اور بہاولپور روڈ پر ملک شاپس اور بیکری کو چیک کیا گیا۔

 اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی شعیب جدون کا کہنا تھا کہ عید سے قبل غیر معیاری خوراک کی ترسیل روکنے کیلیے بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔